Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل دروش کے زیر اہتمام نواز شریف زندہ باد کانفرنس ،سینکڑوں افراد کی خاندان سمیت پارٹی میں شمولیت۔

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)پاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل دروش کے زیر اہتمام دروش میں نواز شریف زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔دو سو آفراد نے خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے ضلعی صدر سید احمد خان،صوبائی نائب صدر فضل رحیم ایڈوکیٹ،ضلعی جنرل سیکرٹری صفت زرین،ضلعی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ سینئر نائب صدر شوکت الملک،تحصیل دروش کے صدر راجا محمد خان کالدامی،نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ،اسفندیار،عمران الملک،خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ،سید افضل شاہ ،افتاب عالم،طارق عزیز قریش وغیرہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیاہے ملک اور خصوصاًچترال میں بڑے بڑے پراجیکٹ زیر تعمیرہیں۔مقررین نے کہا کہ وزیراعظم ایک محب وطن اور دین اسلام سے محبت کرنے والے سچے پاکستانی ہے۔وزیراعظم نے سیلاب اور زلزلہ متاثرین کے غم باٹنے کے لئے دودفعہ چترال کا دورہ کیا۔لوگوں کو نقد امداد دیئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے وزیر اعظم سے چترال کے پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید امداد کی اپیل کی۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو مفت تعلیم کے لئے وزیر اعظم فیس معافی اسکیم شروع کیا ہے۔جس سے ہزاروں طلباء مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسوقت چترال میں مرکزی حکومت کی طرف سے71ارب روپے کے منصوبے زیر تعمیر ہیں ۔لواری ٹنل دسمبر 2016تک مکمل کیا جائے گا۔وزیراعظم نے چکدرہ چترال،گرم چشمہ،شندور اور بمبوریت روڈ کا اعلان کیا۔ضلع چترال کو 30میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔مقررین نے وزیراعظم کو تاجکستان روڈ براستہ چترال منظوری دینے اور چترال کو پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے ملک سے ملانے اور وسطیٰ ایشیائی ممالک سے جوڑنے کے فیصلے پر اُن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔مسلم لیگ (ن) دروش کے زمہ داران نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو دروہ دروش کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اُن کادروش آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائیگا۔کانفرنس کے آخر میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنان نے اپنے خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس سے قبل ضلعی قائدین کو جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لے جایا گیا۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button