Site icon Daily Chitral

سی سی ڈی این کے تعاون سے ذہنی وجذباتی مسائل کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال )سی سی ڈی این ( چترال کمیوینٹی ڈیو لپمنٹ نیٹ ورک) کے تعاون سے سوشل اینڈ ڈیولپمنٹ ایوارڈ2015 وائی ایم سی اے کے تحت دو روزہ ورک شاپ ذہنی و جذبا تی صحت کے مسا ئل کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر سے نوجوا ن خواتین کی بڑی تعداد ،سدا بہار وومن سی سی بی کے عہداران کے علاوہ اساتذہ اور دیہی تنظیمو ں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورک شاپ سے خطاب کر تے ہوئے سی سی بی کے فو کل پر سن نے کہا۔کہ ایک صحت مند جسم کے لئے ایک صحت مند ذہن کا ہو نا ضروری ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ذہنی و جذباتی مسا ئل کے بارے میں آگاہ ہوں اور ان کے شروع میں ہی ان کا علاج اور سدباب کر ئے۔خصوصاً نوجوانوں میں ذ ہنی و جذباتی مسائل کے حوالے سے آگاہی کی بہت ضرورت ہے۔ورکشاپ کے ریسورس پر سن مسز رضیہ سلطان(سیکالوجسٹ) نے ذہنی و جذباتی مسائل کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور مختلف طریقوں سے ان مسائل کو ہنڈل کرنے کے تفصیلات بتائی۔ اُنہوں نے چترال میں نوجوانوں میں ذہنی مسائل ان کی علا مات و نشانات اور چترال میں ذہنی مسا ئل کے و جو ہات اور ان کے سدباب اور علاج کے لئے مختلف طریقے وغیرہ پر روشنی ڈالی۔خواتین نے اس ورک شاپ میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیااور مختلف مسا ئل کے بارے میں سوالات کیے۔شرکاء نے گروپ ورک کے ذریعے ذہنی و جذبات کے مسائل نشانات و علامات کے بارے میں اپنے خیالات کا تفصیل سے اظہار کیا۔پروگرام کے آخر میں شرکاء کی جا نب سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ چترال میں نوجوانوں میں ذہنی و جذباتی صحت کے مسائل روز بہ روز بڑھتے جا رہے ہیں۔اس لئے اس مسئلے کے حل کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔اس کے بعد ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے اس با ت پر زور دیاگیا۔ کہ چترال میں ذہنی و جذباتی مسائل حل کے لئے ما ہرین کی ضرورت ہے۔اور اس کے لئے متعلقہ اداروں سے درخواست کیا۔کہ وہ اس پر کام کر یں۔ حکومتی سطح پر اقدامات کریں۔ آخر میں شرکاء اور سدا بہار ہنر مند وومن سی سی بی کے عہداران کے چترال کمیویٹی ڈیو لپمنٹ نیٹ ورک کا اس پروگرام کو منعقد کروانے کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version