Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گومل یونیورسٹی کو ترقی کی جانب لے جانے کے لیئے ہمیں، صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا،گورنرسردارمہتاب احمدخان عباسی

ڈیرہ اسما عیل خان(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخواہ کے گورنر اور گومل یونیورسٹی کے چانسلر سردار مہتاب احمد خان نے گومل یونیورسٹی کے لیئے نئے ہاسٹل، گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قبائلی طلبہ کے لیئے پچاس ہزار روپے فی طالب علم انعام اور صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کے ہر شعبہ میں قبائلی طلبہ کے لیئے پانچ سیٹیں مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیوں کو فراموش کرتے ہوئے ہمیں اس ملک میں مثبت سوچ کو پروآن چڑھانا ہوگا اور اداروں کو ملک اور قوم کے لیئے مذید مفید بنانا ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے گومل یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں نویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) حامد شفیق ہلال امتیاز ملٹری نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ یہ مادر علمی اس صوبہ کی ایک عظیم درسگاہ ہے، ماضی میں یہاں بھی غلطیاں ہوئیں مگر موجودہ وائس چانسلر اس مادر علمی کی بہتری کے لیئے جس انداز سے کوشاں ہیں وہ لائق تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں آکر احساس ہوا کہ وائس چانسلر کس مشکل حالات میں اس مادر علمی کو بہتری کی جانب لے جانے میں گامزن ہیں ، انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں علم کی شمع روشن کرنے میں گومل یونیورسٹی کا کردار مسلمہ ہے، ہمیں اپنے اس خطہ کو علم کی روشنی سے مذید منور کرنا ہے اور نئے تقاضوں سے نمٹنے کے لیئے ا س مادر علمی کے کردار کو سمتقبل میں مذید وسعت دینی ہوگی، انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات میں گنتی کے چندلوغوں کے عوام وہاں کی اکثریت آبادی محب وطن اور ہمارے دست و بازو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحثیت قوم ہمیں اپنے مزاج بدلنے ہوں گے، ہمیں منفی سوچ کو ترک کے مثبت پہلو دیکھنے ہوں گے اس ملک میں اور اس خطہ میں مثبت پہلوؤں کی جانب اگر کام شروع کیا جائے تو ہم اپنی نسل کو ایک تابناک مستقبل دیں گے، انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کو ترقی کی جانب لے جانے کے لیئے ہمیں، صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا، میں یہ چاہتا ہوں کہ اس ہال میں جتنے گولڈ میڈلسٹ اور ڈگری ہولڈرز موجود ہیں ان کے چہروں پر مسکراہٹیں ہوں اور وہ خوشحال زندگی گذاریں، انہوں نے کہا کہ کہ گذشتہ دس سالوں میں اس مادر علمی کے اساتذہ، طلبہ اور ملازمین نے دہشت گردی کے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اس خطہ میں علم کی شمع کو روشن رکھا سج پر میں آپ کو سلام پیش کرتاہوں،انہوں نے کہا کہ علم کے معاملہ میں مصالحت اختیار کرنے والی قومیں کبھی ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکتیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو ہمیں شکر گذاری کی عادت ا ختیار کرنی ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس زمہ داری پیدا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں گولڈ میڈل اور ڈگریاں حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو مبارک باد دہتے ہوئے امید رکھتا ہوں کہ آپ عملی زندگی میں اس ملک اور مادر علمی کانام روشن کریں گے ،کانووکیشن میں تقریبا ڈیڑ ھ سو گولڈ میڈلسٹ میں گولڈ میڈل اور پچیس پی ایچ ڈیز میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام، سول انتظامیہ، مسلم لیگی رہنماؤں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی

ڈیرہ اسما عیل خان
گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) حامد شفیق ہلال امتیاز ملٹری نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے نویں اکنووکیشن کا انعقاد ایک تاریخی
لمحہ ہے، چار سال بعد منعقد ہونے والے اس کانووکیشن میں گورنر کی شرکت ہماری حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ طلبہ کے حوصلے بڑھانے کا نہ صرف باعث بن رہی ہے بلکہ یہ گورنر کی علم دوست شخصیت کا بھی عکاس ہے، کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مادر علمی ترقی کی جانب گامزن ہے، یہ مادر علمی ہر سال آٹھ سے نو ہزار طلبہ کو گریجویٹ کرکے اس ملک اور قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو گرداب سے نکالنے کی ہماری کوششوں میں چانسلر کی زاتی دلچسی ہمارے لیئے ناقابل فراموش ہے، انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں انجنیئرنگ کونسل کے تعاون سے فیکلٹی آف انجنیئرنگ کو ری کگنائزڈ کیا ہے جس سے اس خطہ میں علمی انقلاب آئے گا،انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک سے دیگر تعلیمی شعبہ جات بھی مثالی تعلیم کی فراہمی میں کوشاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کامیاب کانووکیشن کے انعقاد اور تعمیراتی کاموں کو مثالی انداز میں مکمل کرنے پر پروفیسر ڈاکڑ محمد صدیق، ایجو کیشنل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے ڈاکٹر عمر علی خان،رجسٹرار احسان اللہ دانش، ڈائریکٹر ایڈ مسنٹریشن دل وناز خان، ڈائریکٹر فنانس اقبال اعوان، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اول زمان خان، فاصلاتی نظام تعلیم کو مثالی بنانے پر ڈاکٹر جمیل خان اور ڈاکٹر آصف جمیل، زونوٹک ریسرچ سنٹر کے قیام پر ڈاکٹر محمد ایاز بلوچ ، بائیوڈیزل پلانٹ منصوبے پر ڈاکٹر محمد اعجاز، تحقیقی میدان میں ڈاکٹر اللہ نواز خان، ڈاکٹر عبدالرشید، پاکستان وٹرنری میڈیکل کونسل کے صدر ڈاکٹر محمد ارشد، یونیورسٹی وینسم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سید رؤف،یونیورسٹی پبلک سکول کی پرنسپل رقیہ ناز، یونیورسٹی گرڈ اسٹیشن میں نئے فیڈر کے قیام کے حوالے سے ایس ڈی او فصیح ، ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈاکٹر اخلاق احمد اعوان، میڈم جہاں آراء کے کردار اور جدوجہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں بزنس انکو بیشن سنٹر، آفس آف ریسرچ کے قیام کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمشن کے چیئر مین کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کا اسلام آباد میں کمپس قائم کیا جا رہا ہے، چیف آف آرمی ستاف نے کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی ہے، انہوں نے کہا کہ احتساب کے معاملہ میں گورنر کا کردار ہمارے لیئے انتہائی پر مسرت ہے، وائس چانسلر نے گومل یونیورسٹی کے لیئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایات پر آٹھ سو تیس ملین روپے کی ترقیاتی پیکیج اور مولانا فضل الرحمان کی سفارش پر پانچ کروڑ کی فراہمی پر بھی انکا شکریہ ادا کیا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button