Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل،ہیڈکوارٹر جغور نے فائنل جیت لیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہیڈکوارٹرجغور ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد زرگراندہ فٹ بال ٹیم کو پینلٹی کک میں ایک گول سے شکست دے کرفائنل جیت لیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراونڈ میں کھیلی گئی اس فائنل میچ میں مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول برابر رہے جبکہ اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم برتری لے جانے میں کامیاب نہ ہوسکی جس کے نتیجے میں پانچ پانچ پینلٹی کک کے ذریعے ہار جیت کا فیصلہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے اس موقع پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کہاکہ چترال میں فٹ بال کا مسقبل بہت ہی شاندار ہے جہاں نوجوانوں میں فٹ بال کا بے حد ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے ونر ٹیم کو دس ہزار رروپے اور رنر اپ ٹیم کو پانچ ہزار کا خصوصی انعام دیا۔

DSC00153

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button