Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وقت نے پیپلزپارٹی کے بے گناہی ثابت کردی ہے جومخالفین کے لئے عبرتناک سبق ہے۔سیدبرہاشاہ اورمحمدحکیم ایڈوکیٹ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کا48ویںیوم تاسیس چترال میں ضلعی سینئرنائب صدرسیدبرہان شاہ ایڈوکیٹ کے زیرصدارت انتہائی جوش خروش سے منایاگیا۔جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم خان ایڈوکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری عالمزیب ایڈوکیٹ،افس سیکرٹری شیرحسین،سب ڈویژن چترال کے صدرحاجی شریف حسین اورکثیرتعدادمیں پارٹی ورکروں نے شرکت کی۔مقریریں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت اورجمہوری اداروں کوبچانے کے لئے خون کے نذرانے پیش کئے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے خلاف پیپلزپارٹی کی قیادت اورجیالوں نے لازوال قربانیو ں کی تاریخ رقم کیاہے ۔جس سے پارٹی تنظیموں کوبڑا نقصان ہوا مگرپیپلزپارٹی جیالے قیادت اورکارکنوں کے قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں ۔انہو ں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی پرہمیشہ جھوٹے اورمن گھڑٹ مقدمات بنائے گئے تاکہ عوام میں پیپلزپارٹی کوبدنام کیاجائے اوران کواقتدارسے دوررکھاجائے مگروقت نے پیپلزپارٹی کے بے گناہی ثابت کردی ہے جومخالفین کے لئے عبرتناک سبق ہے۔

w32

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button