Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

امدادی رقوم کی تقسیم میں وسیع پیمانے پر خردبرد ہوئی ہے۔ارشاد مکررؔ

چترال(بشرحسین آزاد) رہنما پاکستان تحریک انصاف ارشاد مکرر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امداد کی تقسیم میں اقربا پروری سے کام لیا گیاہے اور رشوت ،سفارش ،دھونس اور چور بازاری کی انتہا کردی گئی ہے۔ رشتہ داروں کے نام پر جعلی چیک بنوائے گئے۔ کونسلرز صاحبان ،ناظمین اور پٹواری حضرات کے رشتہ داروں اور ان کے منظور لنظر افراد کی لاٹری نکل آئی ہے جبکہ اصل متاثرین اب بھی بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں۔ ان کو ابھی تک کسی نے ایک پائی بھی نہیں دی ہے۔ ہر طرف جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول چل رہا ہے۔ لہذا وزیر اعظم پاکستان اور دیگر وفاقی تفتیشی اداروں کو اس بات کا فوری نوٹس لیکر کاراوائی کا آغاز کرنا چاہئے اور باقی ماندہ متاثرین کی بحالی اور امداد کا فوری بندوبست کرنا چاہئے تاکہ ان کی معمولات زندگی بحال ہوں اور وزیر اعظم کے اعلان کردہ رقوم فوج کی نگرانی میں مرتب شدہ فہرستوں کے مطابق تقسیم کئے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ اول الذکر فہرست میں جن لوگوں کو امداد کا حقدار ٹھہرایا گیا تھا، ان میں بہت سے ناموں پر لکیر کھینچ دی گئی ہے جس کے ذمہ داروں کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ اس ہیرا پھیر ی یارد وبدل کے ذمہ دار عناصر کا تعین ہونا چاہئے اور ان کو قرار واقعی سز ا ملنی چاہئے۔ چاہے وہ کوئی پٹواری ہو ، عوامی نمائندہ یا کوئی انتظامی افیسر۔ جو بھی اس بددیانتی کا مرتکب نکلا اس کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button