Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عنایت اللہ نے محکمہ بلدیات کے زیراہتمام پشاورمیں صفائی کی دس روزہ مہم کافتتاح کردیا

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیربرائے بلدیات اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے کچی آبادی والے علاقے چنگڑ آباد میں ضلع ناظم پشاور ارباب محمد عاصم خان کے ہمراہ صفائی کی خصوصی گاڑی چلا کر پشاور شہر میں صفائی اور عوامی اگاہی کی دس روزہ مہم کا افتتاح کیا پشاور میں صحت و صفائی اور آبنوشی کے کارپوریٹ ادارے ڈبلیو ایس ایس پی کے سربراہ و سیکرٹری توانائی انجینئر قاضی محمد نعیم، جنرل مینجر آپریشن ناصر غفور خان، ٹی ایم او ٹاؤن ون حاجی محمد سلیم خان اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ نائب ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ، ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم، نائب ناظم محمد شعیب بنگش اور دیگر مقامی ناظمین، کونسلر اور معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام "صفا پیخور”یعنی صاف پشاور کے زیرعنوان اس مہم میں ڈبلیو ایس ایس پی ، ٹاؤن ون، یونیسیف اور صحت و صفائی اور آبنوشی سے وابستہ واش کلسٹر کی این جی اوز مشترکہ طور پر حصہ لیں گی اور ہر گلی محلے میں پہنچ کر صفائی سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرینگی ڈبلیو ایس ایس پی صفائی اور کوڑاکرکٹ جبکہ ٹاؤن ون عمارتی ملبہ ہٹانے کے ذمہ دار ہونگے عنایت اللہ نے اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں تمام حاضرین سے ہاتھ اٹھا کر حلف اور وعدہ لیا کہ وہ پوری تندہی اور خلوص کے ساتھ اس مہم میں شریک ہونگے اور اسے ہر لحاظ سے کامیاب بنائینگے انہوں نے کہا کہ صفائی زندگی کا لازمہ اور انسانیت کی معراج ہے جبکہ اسلام نے اسے ایمان کا آدھا جزو قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اس مہم کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے اور اگر ڈبلیو ایس ایس پی کے سروے پر نتائج اطمینان بخش نہ نکلے تو اسے مزید دس روز تک توسیع دی جائے گی سینئر وزیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ شریف برادران سیاسی اور حکومتی سطح پر صرف لاہور کو خوبصورت شہر بنانے کے خواہشمند ہیں اور وہ بھی اپنے انداز میں مگر باقی ملک کو بالکل نظر انداز کر رہے ہیں جو سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پشاور کے شہریوں کا محض استحصال ہوتا رہا اور انکی زبانی جمع خرچ اور میگا پراجیکٹس کے کھوکھلے وعدوں سے خدمت کی جاتی رہی تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ انکی حکومت اپنے ٹھوس اقدامات کی بدولت وسط ایشیاء کے اس گیٹ وے قدیم اور تاریخی شہر کی عظمت رفتہ بحال کرنے کا نیا دور شروع کر یگی اور اسے دوبارہ پھولوں اور باغوں کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ پشاور کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے دو ارب نوے کروڑ روپے کے خطیر فنڈز سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ یہاں کے بلدیاتی نمائندوں کو بھی پانچ ارب روپے کت الگ فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں جنکے شفاف استعمال سے پشاور کے حسن کو چار چاند لگ جائیں گے اور اسے دنیا کے صاف و سرسبز شہر بنانے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی سینئر وزیر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈبلیو ایس ایس پی نے گزشتہ ایک سال کے دوران شہر سے دو کروڑ نوے لاکھ ٹن کوڑا کرکٹ صاف کیا جبکہ پینتالیس ہزار ٹن تک عشروں پڑے پرانے گندگی کے ڈھیروں کی صفائی اسکے علاوہ ہے جنکی وجہ سے ماضی میں شہر کا حسن گہنا گیا تھا انہوں نے امید ظاہر کہ ڈبلیو ایس ایس پی شہریوں کو صفائی کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا دیرینہ وعدہ بھی پورا کرے گی انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گلی کوچوں میں گندگی کھلے عام پھینکنے کی بجائے مقررہ اوقات میں میونسپل عملے کے حوالے کریں تاکہ بہتری نظر آنے لگے تقریب سے ضلع ناظم پشاور ارباب محمد عاصم خان، ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ، ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم، نائب ناظم محمد شعیب بنگش اور ڈبلیو ایس ایس پی کے سربراہ انجینئر قاضی محمد نعیم نے بھی خطب کیا اور اہل شہر کی مدد سے پشاور کو صفا و صحتمند شہر بنانے کا عزم دہرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button