411

پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے ضلعی صدر سید احمد خان کاتحصیل مستوج کا چار روزہ دورہ،مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے ضلعی صدر سید احمد خان کاتحصیل مستوج کا چار روزہ دورہ،مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب۔ضلعی صدر کے ہمراہ اعزازی لفٹننٹ (ر) شیر اعظم خان،صوبیدار میجر(ر) سلطان الدین،کونسلر افسرر علی،کونسلر صاحب گل جان اور کونسلر صاحب علی بھی موجود تھے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔اور مختلف مقامات پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترالی قوم خصوصاً سب ڈویژن مستوج کے عوام وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی طرف سے سیلاب اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ اُن کی ہمدردی اور احسانات کو کبھی نہیں بھولینگے۔اُنہوں نے کہا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اقتدار میں آتے ہی لواری ٹنل پر کام کا دوبارہ آغاز کیا جوکہ سابقہ دورہ حکومت میں پانچ سال تک بند رہا لیکن اب لواری ٹنل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔اسی طرح میاں محمد نواز شریف نے چترال کے لئے سڑکوں کا جنمیں چترال ،شندورروڈ بھی شامل ہے کی منظوری دیکر اور بونی تورکہو روڈکی منظوری دیکرعلاقے کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔مقررین نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے زرعی قرضوں کو معاف کیا ہے اور چترال کے پسماندہ اور غریب طلباء کے لئے فیس معافی اسکیم کے تحت اپنے علم دوستی کا ثبوت دیا ہے۔اُنہوں نے خاص کر تاجکستان روڈاور چترال کے لئے 30میگاواٹ بجلی کی فراہمی پر میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سید احمد نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف چترال کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ 16سال قبل میاں محمد نواز شریف نے چترال آکر ایک ارب پیکیج کا اعلان کیا تھا بدقسمتی سے تین مہینے بعد اکتوبر 1999میں اُن کی حکومت ختم کی گئی۔اگر اُن کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج نہ صرف پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن جاتا بلکہ چترال وسطی ایشیائی ممالک کے لئے ڈرائی پورٹ کی صورت اختیار کرتا۔اور چترال سے پشاور،اسلام آباد کے لئے براستہ لواری ٹنل ڈیو بس سروس کا بھی آغاز ہوتا۔اُنہوں نے کہا کہ اب خدا کی فضل وکرم سے 16سال بعد ایک بار پھر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اقتدار میں آکر چترال کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور چترال کو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ترقی دینے کے لئے کوشاں ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اس ترقی کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے چترالی عوام کو اُن کا دست وبازو ہونا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں