چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)سمیع اﷲ ترجمان واپڈا سر ویلین ٹیم چترال نے محکمہ واپڈا کی طرف سے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ محکمہ واپڈا کے سرویلین ٹیم کے اہلکاروں نے اکرام الدین سکنہ فیض آباد ہون چترال کے گھر جاکر اُس کو بجلی بل کے تفصیلات سے آگاہ کیا۔اُن کو بتایا گیاکہ اُن کے میٹر میں کل (7299)یونٹ پینڈینگ تھے،جس کا کل بل 1,60,431 روپے بنتے تھے جس میں سے18-09-2015 کوصارف نے 40,000 روپے جمع کئے اور60,608 روپے واپڈا نے سیلیپ بینفیٹ کی مد میں صارف کے بل سے منہا کئے اور بقایا رقم49,206 روپے واپڈا اہلکاروں نے صارف سے جمع کروا کر اُن کی بجلی دوبارہ بحال کی۔اور آئندہ کیلئے اُن کو ہدایت کی گئی،کہ وہ اپنی بجلی کا بل بروقت ادا کیا کریں۔علاوہ ازین ایریا میٹر ریڈراور دیگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی گئی ۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں چترال کے آن لائن اخبار وں میں اکرام الدین کی اہلیہ نے واپڈا کی طرف سے ناجائز بل بھیجنے کی شکایت شائع کی تھی جس پر واپڈا حکام نے کاروائی کرکے مذکورہ عورت کا مسئلہ حل کردیا۔