دروش میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لئے دھرنا دینے والوں نے قاری جمال عبدالناصر کی قیادت میں قائمقام ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حیدر الملک سے دروش میں ملاقات کی۔قائمقام ڈی ایچ او نے مسئلے کے حل کے لئے دروش کادورہ کیاتھا۔ملاقات میں قائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال نے پیر تک دروش ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹروں کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی ہے۔جس کے بعد پیر کی صبح تک ااحتجاجی دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ہوا۔