تازہ ترین
چترال چمبر آف کامرس اور یونیورسٹی آف چترال کے درمیان مفاہتی یادداشت پر دستخط


کا اظہار کیا کہ وہ عنقریب SMEDAکے وفد کو اس کے بارے میں خصوصی احکامات جاری کریں گے۔اُنہوں نے چترال چمبر آف کامرس اور یونیورسٹی آف چترال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے تعاون سے بے روزگاری پرقابو پایا جاسکتا ہے۔۔اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر چترال ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے کہا کہ اس سے ضلع چترال میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے لوگوں کی فنی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ لوگ اپنا کاروبار خود کریں اور ساتھ ساتھ اُنہوں نے چترال کے مختلف شعبہ جات پر روشنی ڈالی جو کہ ضلع کی خوشحالی اور تجارتی سرگرمیوں میں نہایت اہم کردار ادا کرسکیں گی۔پی ٹی آئی رہنما اورسابق صدر و بانی چمبر آف کامرس چترال سرتاج احمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بے روزگاری کو قابو پانے کے لئے چترال میں مختلف انڈسٹریزمیں بہت ہی گنجائش موجود ہیں۔اُنہوں نے اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں چمبرچترال آف کامرس اوریونیورسٹی آف چترال کے درمیان مفاہتی یادداشت پر دستخط چترال کے نوجوانوں،خواتین کی ترقی،زراعت،معدنیات،ہوٹل انڈسٹریز اورسیاحت سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں معاون ثابت ہوگی۔