تازہ ترین
تحریک انصاف کا صوبے میں دوسری بار حکومت کے باوجود چترال ٹاون کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی/پی پی پی رہنماانجینئرفضل ربی جان


اور اوور بلنگ کی وجہ سے لوگوں کو درپیش پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔ کہ فوری طور پر میٹر ریڈر بھرتی کرکے لوگوں کو ذہنی کوفت سے نجات دلائی جائے۔ اور اضافی چارج کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے۔ اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چترال جیسے پسماندہ علاقے موجودہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسی کی بنا پر بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کیونکہ یہاں اشیا خودونوش اور اشیا صرف کی قیمیتیں شہری علاقوں کے مقابلے میں دگنی اضافہ ہو چکی ہیں۔ فضل ربی جان نے کہا۔ یہ بات قابل افسوس ہے۔ کہ چترال میں ایم ایم اے اور تحریک انصاف سرکاری ملازمتیں بندر بانٹ کر رہی ہیں۔ جبکہ یہ دونوں انصاف اور مساویانہ حقوق کی فراہمی کے دعویدار ہیں۔ انہوں نے لواری ٹنل پر مسافر گاڑیوں کو انتظار پر مجبور کرنے کی پر زور مذمت کی۔اور کہا۔ کہ پسند ناپسند کی بنیاد پر گاڑیوں کوٹنل سے گزرنے کی اجازت دینا اور ڈرائیوروں سے علاقے کی بنیاد پر امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے۔ اس موقع پر ڈرائیور یونین کے صدر صابر احمد ،عالمزیب ایڈوکیٹ اورتجاریونین کے نمائندے نے بھی خطاب کیا۔