199

چترال میں موسم بہار کی آمد کا سب سے پہلا اور بڑا فیسٹول جشن کاغلشٹ 18سے 21 اپریل کے درمیان 8000فٹ کی بلندی پر وسیع و عریض میدان میں منایا جائے گا ۔

چترال ( محکم الدین ) چترال میں موسم بہار کی آمد کا سب سے پہلا اور بڑا فیسٹول جشن کاغلشٹ 18سے 21 اپریل کے درمیان 8000فٹ کی بلندی پر وسیع و عریض میدان میں منایا جائے گا ۔ جس کا فیصلہ منگل کے روز بونی میں چیف آرگنائزر جشن کاغلشٹ کمیٹی پرنس سلطان الملک کی زیر صدارت بونی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔ جس میں کمیٹی ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس سے قبل کمیٹی نے جشن کاغلشٹ 11سے 13اپریل کے درمیان منانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس حوالے کمیٹی کے چیف آرگنائزر پرنس سلطان الملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئاے کہا ۔ کہ جشن کاغلشٹ کو ایک ہفتہ موخر کرنے کی وجہ یہ ہے ۔ کہ ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے آفیسران اور بڑی تعداد میں دیگر صوبائی اعلی حکومتی شخصیات فیسٹول میں شرکت میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اور ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی جشن میں حصہ لینے میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اور اس حوالے سے جشن کاغلشٹ کے چیرمین شہزادہ سکندر الملک اور ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے پشاور میں منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس میں اس کی تاریخ 18اپریل تک ملتوی کرنے سے اتفاق کیا تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مسلسل بارشوں سے کاغلشٹ بہار کی جوبن پر ہے ۔ اور امسال جشن کاغلشٹ نہایت جوش خروش سے منایا جائے گا ۔ کیو نکہ اس مرتبہ یہ فیسٹول مکمل طور پر کاغلشٹ کمیٹی اور ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا کی شراکت سے منایا جاتا ہے ۔ اور انتظامیہ کا عمل دخل صرف سکیورٹی کی حد تک ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پچھلے دو تین سالوں سے انتظامیہ کی مداخلت سے ایک طرف جشن پھیکا رہا ۔ اور دوسری طرف کمیٹی کو انتظامات وغیرہ کی تیاری میں 10لاکھ روپے کا قرضدار بننا پڑا۔ جن کی آدائیگی تا حال نہیں ہوئی ہے ۔ پرنس سلطان الملک نے کہا ۔ کہ جشن کاغلشٹ میں پولو ، فٹبال والی بال ، نشانہ بازی ، گھڑ دوڑ ، پیرا گلائڈنگ ثقافتی شو اور مشاعرہ پروگرام میں شامل ہیں ۔ اور اس مرتبہ سیاحوں کی بہت بڑی تعداد اس فیسٹول میں شرکت کرے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی منسٹر کھیل و ثقافت عاطف خان کی شرکت متوقع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں