Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاک آرمی عوام کے مسائل کو حل کرنے اور علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر ضیا ء الاسلام

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) کا تعمیر کردہ 200کلوواٹ پیدواری گنجائش کے حامل ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کا افتتاح فرنٹئر کور کے نارتھ سیکٹر کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر ضیا ء الاسلام نے ارندو لشٹ میں کی جس میں چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ، اے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر سردار ایوب اور علاقے کے عوام نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔ اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر ضیاء الاسلام نے بارڈر پر واقع علاقہ ارندو کے عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی فراہمی کے بعد علاقے میں ترقی کی نئی دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے علاقے کے عوام کو یقین دلایاکہ پاک آرمی ان کے مسائل کو حل کرنے اور علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے بجلی گھر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس سے قبل اے کے آر ایس پی کے آر پی ایم سردار ایوب نے کہاکہ اس پاؤر پراجیکٹ سے چار سو کے لگ بھگ گھرانے مستفید ہوں گے جس پر ایک کروڑ 72لاکھ روپے خرچ آئی ہے جس میں کمیونٹی کا 20فیصد شئیر بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اے کے آر ایس پی نے ارندو یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں اب تک 49مختلف کمیونٹی انفراسٹرکچر ز کے منصوبے مکمل کرچکی ہے ۔ اس موقع پر چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ اس علاقے کے عوام ترقیاتی کاموں میں اشتراک کا جذبہ رکھتے ہیں اور اپنے علاقے میں امن امان کو قائم رکھنے میں بھی مخلص اور سنجید ہ ہیں۔ ارندو سے تحصیل کونسل کے رکن اور پی ٹی آئی کے رہنما حاجی سلطان محمد نے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے مسائل بیان کئے اور اس دور افتادہ علاقے کی ترقی اور بجلی کی فراہمی پر اے کے آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔ اے کے آر ایس پی کے پیڈو پراجیکٹ کے ڈائرکٹر انجینئر درجات خان اور منیجر فضل مالک بھی موجود تھے۔ درین اثنا بریگیڈر ضیاء اسلام نے GHSSارندو کا دورہ کیا ۔ طالب علموں اور پوزیشن ہولڈروں میں تحائف تقسیم کئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button