256

ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے بلیئن ٹریز سونامی مہم کا افتتاح کیا

دروش(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کیطرف سے شروع کردہ ایک ارب درخت لگانے کی مہم(بلئین ٹریز سونامی)منصوبے کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں جنگلات کی تعداد میں اضافے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صوبے کو سرسبز وشاداب بنانے کے بڑے منصوبے خیبر پختونخوا ’’ بلئین ٹریز سونامی‘‘ کے فیز ٹو کا چترال میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔ افتتاحی تقریب دروش فارسٹ سب ڈویژن ساؤتھ سرکل میں کلکٹک کے مقام پر ہوئی جہاں پر ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے اس مہم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس منصوبے کو صوبہ سرحد کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے کا ایک عظیم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جائیگا۔ انہوں نے مہم کی کامیابی پر زور دیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت ضلع چترال میں گزشہ سال176ہیکٹر رقبے پر پودے لگائے گئے ہیں جبکہ اس سال تین ہزار ہیکٹر زرقبے پر پودے لگانے کاکی منصوبہ بندی کی گئی ہے جسکے لئے محکمہ جنگلات اور عوامی اشتراک سے نرسریاں قائم کی جائیں گی جہاں بیس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر چترال سلیم مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف جنگلات کی کمی پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ ماحولیاتی اثرات سے بھی صوبے اور خاص کر ضلع چترال کو بچانا ممکن ہوگا اور جنگلاتی رقبے میں دو فیصد اضافہ ہوگا۔ اس سے گرین جابس کے مواقع حاصل جائیں گی جس سے خواتین، بزرگ شہری اور نوجوان مستفید ہونگے۔ بلئین ٹریز سونامی منصوبے کے تحت ایک سے بیس ہیکٹررقبہ رکھنے والے زمینداروں کو چھ ہزار تک میوہ دار اور جنگلی پودے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مالی اعانت بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں