Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کی ضلعی حکومت عوام کی تنظیمات (LSO,s) کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے بھر پور تعاون کرے گی۔حاجی مغفرت شاہ

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے کہا ہے ۔ کہ چترال کی ضلعی حکومت عوام کی تنظیمات پر مشتمل لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز (LSO,s) کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے بھر پور تعاون کرے گی ۔ کیونکہ یہ ادارے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے اور چترال کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کرہے ہیں ۔ اس لئے ضلعی اسمبلی میں اُن کے حق میں قرارداد کی منظوری اور صوبائی سطح پر ان کیلئے قانون سازی تک ہر قسم کی خد مات انجام دینے کیلئے وہ ہمہ وقت تیار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام ایل ایس اوز اور ممبران ڈسٹرکٹ کونسل کے مابین ایک تعارفی نشست سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا اس وقت سب سے زیادہ اہمیت اُن اداروں کو حاصل ہونی چاہیے ۔ جو عوام نے خود اپنے مسائل کے حل کیلئے قائم کئے ۔ اور وہ ادارے ہر گاؤں اور محلے کی ضروریات کو بہتر طور پر جانتے ہیں ۔ اور مقامی لوگوں کو جوابدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں 1983سے غیر سرکاری اداروں کی طرف سے اربوں روپے خرچ ہوئے ۔ اور اُس کی وجہ سے گو کہ ترقی ہوئی ہے ۔ لیکن وہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکے ۔ جس کی توقع کی جارہی تھی ۔ آج بھی چترال مسائل کی گرداب میں پھنسا ہوا ہے ۔ اس لئے ان مسائل کا حل صرف اور صرف ایل ایس اوز جیسے مقامی لوگوں کے اداروں سے ہی ممکن ہے ۔ جن میں باہمی مشاورت سے مسائل کی نشاندہی ، درجہ بندی ،اُن کے حل اور شفافیت و جوابدہی کا ایک بہترین میکنزم موجود ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ذمہ دار کی حیثیت سے ایل ایس او ز کے امبریلہ آرگنائزیشن سی سی ڈی این کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کیلئے تیا ر ہو ں ۔ تاکہ مل کر چترال کی ترقی کو تیز تر اور مربوط بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ ہم مستقبل میں مل کر کام کریں گے ۔ اور یہ ادارے ضلعی حکومت کے متوازی نہیں مددگار ادارے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں فی الحال ساڑھے چار ارب روپے گردش کررہے ہیں ۔ جبکہ کروڑوں روپے بلدیاتی اداروں کے لئے مختص ہو چکے ہیں ۔ اس سے علاقے کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے مقامی معاون اداروں اور سی سی ڈی این کو یقین دلایا ۔ کہ گورنمنٹ کی طاقت آپ کے ساتھ ہے ۔ وہ آپ کی رہنمائی اور مدد میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔تاہم انہوں نے ہدایت کی ۔ کہ وہ ایل ایس اوز جو اب تک مطلوبہ ادارتی صلاحیت پیدا نہیں کر سکے ہیں ۔ اپنی کیپسٹی بلڈ کر نے کی بھر پور کوشش کریں ۔ تاکہ اگر ہم کسی ڈونر سے بات کریں ۔ تو اپنے ا داروں کی صلاحیتوں پر اعتماد کے ساتھ بات کر سکیں ۔ قبل ازین قائم مقام چیرمین سی سی ڈی این شیر آغا نے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ ،مرد و خواتین ممبران ڈسٹرکٹ کونسل اور ایل ایس او ز کے چیرمیناں اوردیگر مہمانوں کو خو ش آمدید کہا۔جبکہ منیجر سی سی ڈی این عطاء اللہ اور انتخاب عالم نے چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ساخت اور کام کے بارے میں پریزنٹیشن دیں ۔ اجلاس سے ممبر ان ڈسٹرکٹ کونسل مولانا محمود الحسن ،مولانا جمشید نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ ہمیں ترقی کیلئے ادارے ضرور قائم کرنے ہیں ۔ اور ان اداروں کے ذریعے اپنی ثقافت اور تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے لوگوں کی مدد کرنی چاہیے ۔ اس موقع پر ممبر دسٹرکٹ کونسل کوشٹ غلام مصطفی ایڈوکیٹ ، ممبر دسٹرکٹ کونسل مستوج مصطفے،چترال چیمبر آف کامرس کے نائب صدر سرتاج احمد خان اورچیرمین آئی سی ڈی پی رحمت غفور بیگ نے بھی خطاب کیا ۔

DSC00459

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button