چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے پی کے کے وفد نے چترال کے ایم پی اے سلیم خان ، ایم پی اے سردار حسین اور صدراسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے پی کے عرفان کی قیادت میں گذشتہ روز گورنر خیبر پختونخواہ سردارمہتاب احمد خان عباسی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے گورنر کو،چترال کے مسائل، فیس معافی اور چترالی طلباء کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا۔گورنر کے پی کے سردار احمدخان عباسی نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چترال میں ہم ہر وقت ہر آفت میں چترال کے لوگوں کے ساتھ ہے۔فیس معافی کے سلسلے میں جویونیورسٹیز نوٹفیکشن پر عمل نہیں کررہے ہیں ان خلاف سخت کاروائی ہوگی۔اور چترال سیٹ کوٹہ بڑہا دیا جائیگا۔ گلگت اور چترال کا جو ایک سیٹ تھا اس کو الگ کردیا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ چترالی طلباء کا ہر ایک مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے ہم دل سے چترالی طلباء کے مسئلے حل کرتے آئے ہیں اورحل کرینگے۔17یونیورسٹیز میں تمام چترالی طلباء کے فیس ایک سال کے لئے معاف ہوچکے ہیں۔جو یونیورسٹیز اس پر عمل نہیں کررہے اس کے خلاف کاروائی ہوگی۔ملاقات میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )خاتون ونگ بی بی جان اور نوجوان رہنما تحریک انصاف اظہار مہتر بھی موجود تھے۔