427

چترال شہر اورمضافات میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری زمینوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال شہر اورمضافات میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری زمینوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا اور اتوار کے دن چترال کا مرکزی مقام شاہی بازار میں واقع پی آئی اے چوک میں دو درجن سے ذیادہ دکانوں کو مسمار کرکے تجاوزات کے خلاف باقاعدہ اپریشن کا آغازکردیا جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کررہے تھے۔ دکانداروں کو کئی دن پہلے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نوٹس دی گئی تھی جس کے احتتام پر یہ کاروائی عمل میں آئی جب تجاوزات میں ملوث افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنے تجاوزات کو ہٹانے سے انکار کردیا۔ مسمار کردہ دکانوں میں ایک پلازہ سابق سینیٹر شہزادہ برہان الدین کی ملکیت ہے جس کے فرنٹ سائڈ میں دکانوں کے پورشن گرادئیے گئے۔ اپریشن کے خلاف تجار برادری میں سخت اشتعال پایا جاتا تھا لیکن اپریشن کے آغاز پر کوئی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے میڈیا کو بتایاکہ تجاوزات کے خلاف ضلع بھر میں جاری رہے گا اور حکومت کی ایک ایک انچ زمین کو ناجائز قابضیں سے چھڑایا جائے گا۔ مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے تجاوزات کے خلاف اپریشن کی حمایت کی ہے ۔

DSC00629

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں