Breaking News

مسلم لیگ (ن) چترال کی طرف سے وزیراعظم کو چترال میں وزیراعظم صحت انشورنس سکیم شروع کرنے پرخراج تحسین 

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)ضلع چترال کو وزیراعظم صحت اسکیم میں شامل کرکے وزیر اعطم میاں محمد نواز شریف نے ایک بار پھر چترال دوستی کاثبوت دیا۔پارٹی صدر سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر سید احمد خان کے زیر صدارت ضلعی کابینہ کی میٹنگ پارٹی دفتر میں منعقد ہوا۔جسمیں جنرل سیکرٹری صفت زرین ،محمد وزیر خان،محمد کوثر ایڈوکیٹ وغیرہ نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو چترال میں وزیراعظم صحت انشورنس سکیم شروع کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ضلعی جنرل سیکرٹری صفت زرین نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت مستحقین کو شامل کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی ترجمان نے کہا کہ صحت اسکیم کے تحت سات مہلک بیماریوں ،دل ،کنسیر،گردے،جگر ،ذیباطس اور عام بیماریوں کا علاج حکومت مفت کریگی۔کوئی بھی شخص اپنے مرضی کے سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتال میں تین لاکھ روپے تک کا علاج مفت کراسکے گا۔تین لاکھ خرچہ کے بعد بھی بیماری ٹھیک نہیں ہوئی حکومت مزید تین لاکھ روپے دے گی۔پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی کے مطابق اس کے علاوہ مزید 50ہزار روپے تک عام بیماریوں کا علاج بھی حکومت مستحق افراد کیلئے کرے گی۔صحت اسکیم کا اجراء چترال میں ہوچکا ہے۔اُنہوں نے کہا۔وزیراعظم صحت اسکیم میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے چار اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔جسمیں مردان ،چترال،کوہاٹ اور ملاکنڈ شامل ہے۔پارٹی ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت چترال کی تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبہ میں بھی چترال کے غریب عوام کے لئے ایک انقلابی پروگرام کا آغاز کرکے بہت بڑا نیک کام کا آغاز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید اور ترقی یافتہ چترال میاں محمد نواز شریف کا خواب ہے جوکہ بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

Ba

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *