Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چیئرمین نجکاری قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کوکل پی آئی اے کی تشکیل نو کے حوالے سے بریفننگ دینگے

اسلام آباد  (نامہ نگار) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے حوالے سے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کوکل (پیرکو) پی آئی اے کی تشکیل نو کے حوالے سے بریفننگ دینگے۔ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اڑھائی بجے چیئرمین کمیٹی زاہد حامد کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی اور اس کو درپیش دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ چیئرمین پی آئی اے کمیٹی کو پی آئی اے کے حوالے سے بریفننگ دینگے۔ واضح رہے کہ یہ خصوصی کمیٹی حکومت کی طرف سے بنائی گئی ہے ۔ حکومت کا موقف ہے کہ وہ پی آئی اے کی بہتری کیلئے عالمی سٹرٹیجک پارٹنر کی شراکت داری کی خواہش مند ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button