Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

فیس بُک کا کمال ، امریکی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں سات سمندر پار پاکستان کے علاقہ شانگلہ پہنچ گئی

بشام (سپیشل رپورٹ : عرفان اللہ خان) فیس بُک کا کمال ، امریکی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں سات سمندر پار پاکستان کے علاقہ شانگلہ پہنچ گئی۔اسلام قبول کر کے نوجوان سے شادی رچا کر فیس بک پر نو ماہ کی دوستی کو رشتے میں بدل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کے علاقہ لیلونئی کے نوجوان تاسیر اللہ کی امریکہ کی ریاست لاس ویگاس کی جوان لڑکی ارما اینووینو شاریو انجلی سے فیس بک پر دوستی ہو گئی اور یہ دوستی نو ماہ تک چلتی رہی ، جس کے بعد ارما شاریو انجلی تا سیر اللہ کی محبت میں امریکہ سے صوبہ خیبر پختو نخواہ کے پسماندہ ترین ضلع شانگلہ پہنچ گئی ۔ یہاں انہوں نے اسلام قبول کر تے ہوئے شرعی طریقے سے تا سیر اللہ سے شادی رچالی۔ ارما امریکی ریاست لاس ویگا س کی رہائشی ہے وہاں محکمہ پولیس میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ لیلونئی میں گفتگو کرتے ہوئے ارما انجلی کا کہنا تھا کہ باہر کی دنیا میں پاکستان کا نام سنتے ہی ذہن دہشت گردی کی طرف جا تا تھا ، لیکن یہاں آنے کے بعد یہ بات واضح ہو گئی کہ پاکستان اور خاص کر خیبر پختونخواہ کے لوگ پُر امن ، پیار دینے والے ، خوبصورت اور مہمان نواز ہیں ۔ اور سوات اور شانگلہ جیسے حسین علاقے کہیں بھی نہیں ، انہوں نے کہا کہ تاسیر اللہ سے شادی کا فیصلہ اور اسلام قبول کرنا میری زندگی کے یا دگار لمحات تھے۔ ارما شاریو نے برف سے ڈھکی وادی لیلو نئی میں شادی کے بعد تاسیراللہ کے کئی رشتہ داروں کے ہاں مہمان نوازی کا لطف بھی اٹھایا ، ان کا کہنا تھا کہ ایسی خوبصورت اور حسین وادی کھبی بھی نہیں دیکھی۔ ارما کی محبت میں گرفتا ر پچیس سالہ نوجوان تاسیراللہ کا کہنا تھا کہ سو شل میڈیا نے دوریا ں مٹا دی ہیں اور اب ہماری دوستی رشتے میں بدل چکی ہے۔ علاقے کے ناظم انتخاب عالم خان کا کہنا تھا کہ دونوں کا نکاح شرعی طور پر اسلام اباد میں کیا گیا ہے ۔ اور حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ تاسیر اور ارما کی شادی کا چرچا ہونے پر علاقے کی خواتین بچے اور بڑے کثیر تعداد میں مبارکباد دینے تاثیر کے گھر پہنچے۔ یاد رہے کہ شانگلہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امریکی لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button