Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

انتظامیہ کی کاروائی؛ بھاری مقدار میں جعلی اور ایکسپائر مشروبات برآمد

چترال(نامہ نگار)چترال میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش ودیگر اشیاء اور گرانفروشی کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہیں جسکے دوران بھاری مقدار میں جعلی اور ایکسپائر مشروبات برآمد کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید مظہر علی شاہ نے ایک کاروائی کے دوران چترال بازار کے مختلف حصوں میں دکانوں کے چیکنگ کے دوران مشہور برانڈ کے ایکسپائر مشروبات بر آمد کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی ہے۔ ایکسپائر مشروبات میں پیپسی، ڈیو، مرنڈا، کوکاکولا، ڈائیٹ کولا وغیرہ اور انکے مختلف سائز اور پیکنگ شامل ہیں جو کہ تمام ایکسپائر تھے اور اسکے باوجودانہیں فروخت کیاجا رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر سید مظہر علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کی ہدایت پر مختلف بازاروں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں کسی کے ساتھ نہ زیادتی کی جائیگی اور نہ ہی رعایت کی جائیگی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور ایکسپائر مشروبات کی فروخت ناقابل معافی جرم ہے اور اس حوالے سے ہم نے ڈسٹر ی بیوٹرز کیخلاف قانونی کاروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کاروائیاں جاری رہینگی۔ انتظامیہ کی طرف سے مختلف دکانوں اور پٹرول پمپوں پر بھی چھاپے مارے گئے اور معیار ومقدار کی چیکنگ کی گئی۔ اس موقع پر کئی افراد کو جرمانہ کیا گیا اور مقدمات بھی درج کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button