تازہ ترین
چترال کمیونٹی ڈیو لپمنٹ نیٹ ورک (CCDN) کے زیر اہتمام منتخب خواتین کونسلرز کے لئے ایک روزہ مشاورتی ورکشاب۔


خواتین نمائندوں کے مسائل کو اجاگر کرکے ان کے لیے منصوبہ بندی کراناہے۔ ورکشاب میں LSOs کے کاموں کے حوالے سے منیجر CCDN عطاء اللہ نے بریفنگ دی اور خواتین کونسلرز کو مقامی معاون اداروں کے پرگراموں کے حوالے سے اگاہ کیا اور مسقبل میں ان دونوں اداروں کے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنے پر زور دیا۔ ورکشاب میں ایک گروپ سرگرمی بھی کی گئی جس میں خواتین نمائندگان نے اپنے مسائل کو اجاگرکیا اور آخرمیں ایک مشترکہ اعلامیہ بھی پیش کی گئی جس میں تمام اداروں سے درخواست پیش کی گئی کہ چترال میں خواتین کے لئے ایک جامع اور مربوط پروگرام ترتیب دی جائے اور تمام ادارے مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ شراکاء نے اس ورکشاب کے انعقاد پر CCDN کے کاوشوں کو سراہا اور مطالبہ کیاکہ CCDN خواتین کونسلرز کے لئے تفصیلی تربیتی ورکشاب بھی منعقد کریں تاکہ ہم اپنی ذمہ داریوں اور کاموں کو بخوبی انجام دے سکیں۔ نیز خواتین کو نسلرز نے ضلع کے سطح پر خواتین کے لئے ایک علحیدہ فورم بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔