Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال پریس کلب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفدکا صدر ظہیر الدین کی قیادت میں اے کے آر ایس پی کے کور آفس اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (ڈیلی چترال نیوز) چترال پریس کلب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا ایک وفد صدر ظہیر الدین کی قیادت میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی ) کے کور آفس کا دورہ کیا جہاں ایکٹنگ جنرل منیجر شیر زاد علی حیدر نے انہیں اے کے آر ایس پی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور گلگت بلتستان اور چترال میں اشتراکی دیہی ترقی کے ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیم اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے کوششوں اور ان کے ثمرات کا ذکرکیا۔ انہوں نے کہاکہ اے کے آر ایس پی نے علاقے میں ترقی کے مختلف سیکٹروں پر کام کی ہے جن میں انفراسٹرکچرز کی تعمیر سے لے کر آبی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چھوٹے ہائیڈل پاؤر منصوبوں کے ذریعے ضلعے کے طول وعرض دیہات کو بجلی کی سہولت سے آراستہ کرنے اور نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرکے انہیں معاشرے کا کارآمد جز بنانے کے تک اقدامات شامل ہیں۔ بعدازاں انہوں نے ادارے کیتنظیمیامور اور کارکردگی کے حوالے سے صحافیوں کے مختلف سوالوں کا بھی جواب دیا۔

DSC01038

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button