299

شانگلہ میڈیا ایسو سی ایشن کا انتخابات مکمل،آفتاب حسین صدر جبکہ صابر حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب

بشام(بیورو رپورٹ) شانگلہ میڈیا ایسو سی ایشن کا انتخابات مکمل،آفتاب حسین صدر جبکہ صابر حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ میڈیا ایسو سی ایشن کے انتخابات سرپرست اعلیٰ محمد یونس کے زیر نگرانی منعقد ہو ئے ،جس میں شانگلہ بھر کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ووٹنگ خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ہوئی جو دوپہر12بجے سے شروع ہو کر دو بجے اختتام پزیر ہو ئی صدر کے عہدے کیلئے سب سے زیادہ ووٹ آفتاب حسین کو ملے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے سب سے زیادہ ووٹ صابر حسین شاہ نے حا صل کئے ووٹنگ کے لئے ممبرز کا صبح سے میڈیا ایسو سی ایشن کی دفتر میں امد اور د لچسپی نے اس الیکشن کو اس وقت خو شگوار ماحول میں بدل دیا جب خفیہ رائے دہندگی کی بنیاد پر کسی جرنلسٹ فورم نے حقیقی نمائندوں کو منتخب کیا شانگلہ میڈیا ایسوسی ایشن دونوں کی اس نوجوان قیادت سے وابستہ امیدیں شانگلہ کی عوا م کے لئے نوید سحر لے کر آئے گی کیونکہ شانگلہ سماجی،معاشی،معا شرتی طور پر پسماندہ ہے اور پوری دنیا کی توجہ مبذول کرانا اب اس نوجوان قیادت کی ذمہ داری ہے بعد میں تنظیم کے دوسرے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں سینئر نائب صدر سید ساجد شاہ،نائب صدر گوہر علی چکیسری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری افتخار حسین ،آفس سیکرٹری مشتاق احمد،سیکرٹری اطلاعات نوید احمد،جائنٹ سیکرٹری وزیر محمد چنے گئے ،جبکہ سرفرازخان،خالد خان،انور حسین،فضل ربی،عرفان اللہ خان،حیدر علی،ذاکر حسین،غازی احمد اور امیر محمد کو مجلس عاملہ کے ممبران چنے گئے ۔ شانگلہ میڈیا ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر آفتاب حسین نے کہا ہے کہ شانگلہ کے صحافی گونا گوں مسائل کا شکار ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے منتخب فورم کا ہونا ضروری تھا اس لئے صحافیوں کے حقوق کی تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر اواز اٹھاوں گا، صحافی علاقے کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنا قلم بغیر کسی دباو کے استعما ل کریں ، انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے تمام صحافتی برادری کے لئے ہمارے دروازے کھولے ہیں اور بہت جلد یہ فورم ورکنگ جرنلسٹ کا بڑا فورم ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں