Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

لواری ٹنل میں ہفتہ وار شیڈول کی خلاف ورزی پر مسافروں کو سخت مشکلات

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) منگل کے روز لواری ٹنل مسافروں کے لئے کھولا جانا چاہیے تھا مسافروں نے کہا کہ بد قسمتی سے سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ہو ئے سامبو کے اہلکاروں نے مسافروں کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بر قرار رکھا
میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوے پیر کر م الٰہی قادری نے بتا یا کہ چترال کی طرف سے ٹنل کے سامنے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک سخت سر دی میں بوڑھے بچے ، عورتیں اور مریضوں کو جان بوجھ کر انتظار کر وایا گیا۔ جو کہ چترالی عوام کیساتھ ظلم و زیادتی کے زمرے میں آتا ہے۔ضلعی انتظامیہ دعویٰ کرتی ہے کہ ہم نے سامبو کیساتھ نشست کی جس میں طے پایا کہ ہفتہ میں دو دن یعنی منگل اور جمعہ کے دن ٹنل کے دونوں اطراف سے مسافر گاڑیوں کو چھوڑا جا ئے گا مگر حقیقت ا س کے بالکل بر عکس ہے۔لواری ٹنل میں چترالی عوام کیساتھ انسانوں جیسا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔ ہم چترال کے مظلوم عوام صوبائی اور وفاقی حکومت سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اس ظالمانہ رویہ کا نوٹس لیا جا ئے۔ اور لواری ٹنل کے ذمہ داران سے اس ظلم و زیادتی کے بارے میں پوچھا جا ئے۔
اے سی دروش بشارت احمد سے رابطہ کرنے پر اُنہوں نے بتایا کہ ٹنل کے اندرکام کے دوران حادثاتی طورپر چھت کئی ٹن وزنی کنکریٹ کے ساتھ گرگئی جسکی وجہ سے مسافروں کو انتظار کرنا پڑا۔سامبو کے اہلکاروں نے ملبہ آٹھ گھنٹوں میں صاف کرکے ٹنل کو آمد رفت کے قابل بنایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button