288

ای او بی آئی کرپشن کیس ، اے کے ڈی گروپ کے تین افسران کا جوڈیشل ریمانڈ

پشاور(نامہ نگار)ایف آئی کے تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ ملزمان پر ای او بی آئی کے ساتھ فراڈ کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ کراچی کی عدالت نے فراڈ اور کرپشن کے الزام میں گرفتار اے کے ڈی گروپ کے تین افسران کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 5 روز بعد عدالت میں پیش کیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں ایف آئی اے نے اے کے ڈی گروپ کے سی ای او فرید عالم اور دو ڈائریکٹرز طارق گھمرو اور محمد اقبال کو پیش کیا، ایف آئی کے تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ ملزمان پر ای او بی آئی کے ساتھ فراڈ کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں ۔ان سے مزید تفتیش کے لئے ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کر دی اور ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور حکم دیا کہ ملزمان کو پانچ روز بعد عدالت مین دوبارہ پیش کیا جائے۔دوسری جانب وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں اے کےڈی گروپ کے ان ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی اور عدالت کے جج نے کہا کہ چالان کےبغیر درخواست ضمانت کی سماعت نہیں کرسکتے کیونکہ ابھی مقدمے کی فائل بھی نہیں پہنچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں