اسلام آباد (نامہ نگار) سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اردو زبان کی ترویج نہ ہو سکی، وزارت قومی صحت، وفاقی تعلیم، ریلوے اور دیگر وزارتوں کی کئی ویب سائٹس تاحال انگریزی زبان میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود وزارت وزارت قومی صحت اور وفاقی تعلیم جو کہ اہم ترین وزارتیں ہیں ان کی ویب سائٹس تاحال انگریزی زبان میں موجود ہیں، ویب سائٹس پر وزرائے مملکت کی تصویریں ہی چھپتی ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مواد بھی انگریزی زبان میں ہی اس کی تشہیر کیا جاتا ہے۔ ملک کی دو اہم وزارتوں سمیت وزارت ریلوے کی بھی ویب سائٹس انگریزی زبان میں موجود ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی ویب سائٹس کو بھی اردو زبان میں نہیں بنایاگی