بشام ( رپورٹ: عرفان اللہ خان )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت مثبت اوردلیرانہ پالیسیوں کی بدولت ملک تیزی سے ترقی کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت ملک کے تین بڑے چیلنجز جس میں دہشت گردی کی بیخ کنی،معاشی استحکام اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ شامل ہے کے خاتمے کیلئے تمام توانائی صرف کررہی ہے تاہم معاشی بحران،لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی کے خاتمے پرکافی حدتک قابوپالیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)عمران خان کی طرح کاغذی منصوبے نہیں بلکہ حقیقت پرمبنی مفادعامہ منصوبے بناتی اورپائیہ تکمیل تک پہنچاتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چاہ گم پورن میں ممتاز سیاسی رہنماعمران اورجاویدخان کی سینکڑوں ساتھیوں سمیتPML-Nمیں شمولیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونے اورکسی اثاثے سے کم نہیں ہم انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ شانگلہ کے حالات سے چندنابلدجوان جومجھ پرتنقیدکرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے بڑوں سے پوچھ لے کہ میرے سیاست میںآنے سے قبل کتنے مصافت سے لوگ شانگلہ پہنچتے تھے اورشانگلہ کے کتنے گھربجلی کی سہولت مستفید تھے،مگراب اللہ اتعالیٰ کاشکرہے کہ اب ماضی کی طرح8اور10گھنٹوں میں نہیں بلکہ2گھنٹوں میں لوگ بہ آسانی پہنچ جاتے ہیں خواہ وہ شانگلہ ، بشام، پورن،مارتونگ،غوربن ہویاچکیسر۔انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کے جذبے کایہ شمع ہمیشہ روشن رہیگا اس کوکبھی تھمنے نہ دونگا۔