Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تریچ میں ٹریفک حادثہ؛ ایک شخص جان بحق اور نو زخمی ہو گئے

چترال(نمائندہ ڈِلی چترال)سب ڈویژن مستوج کے دورافتادہ علاقے تریچ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں کم ازکم ایک شخص جان بحق اور خاتون سمیت 9افراد جان بحق ہو گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایک مسافر گاڑی نمبر PS667چترال سے تریچ جارہی تھی کہ زوندرانگرام کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی جسکے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ہوگیا ہے اور اسکی لاش دریائے تریچ میں لاپتہ ہو گئی ہے۔ جان بحق ہونے والے شخص کا نام مولانا عبدالستار ولد گلاب شاہ سکنہ شاگروم بتایا گیا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو زوندرانگرام کے طبی مرکز منتقل کیا گیا ۔ زخمی افراد میں ولی الرحمن ولد زار خان، عبدالحمید ولد عبدالفتح سکنہ وریمون، تاج محمد ولد زور ولی خان ، محمد قاسم ولد ارندوی، شاہی جان ولد صاحب شاہ ، زوجہ فرید شاہ ، شیر احمد ولد علیم خان ، محمد آصف ولد شیر احمد اور جاوید ولد میر صوات شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button