Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گورنرخیبرپختونخواہ نے نئی یونیورسٹیوں کے قیام کی مخالفت کردی

اسلام آباد:گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب احمدعباسی نے نئی یونیورسٹیوں کے قیام کی مخالفت کردی۔ انکا کہنا ہے کہ نئی یونیورسٹیا ں قائم کرنے کی بجائے پہلے سے موجود کالجز کو بہتر کیا جائے۔ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ گورنرسردار مہتاب عباسی  نے یونیورسٹیوں کے چالیس اساتذہ  کو ایوارڈ دئیے،چالیس اساتذہ میں 7 خواتین اور 33 مرد ٹیچرز شامل ہیں،بیسٹ ٹیچر کوایوارڈاور دس ہزار نقد انعام دیا گیا۔گورنرسردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں روایتی باتیں کی جاتی ہیں ،لکھی ہوئی تقریر پڑھ رہاہوں۔ہر وقت مایوسی کی باتیں کی جاتی ہیں۔وسائل کی کمی کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے۔ہم پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بھیگ مانگتے رہتے  ہیں۔ہم بطور  قوم جھوٹ بولتے ہیں۔گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی نے نئی یونیورسٹیوں کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں کے قیام کے بجائے پہلے سے موجود کالجوں پر توجہ دی جائے۔ایسے کو لوگوں  کویونیورسٹیوں میں بھیجا جائے جو تحقیق اور تعلیم کے فروغ کے لیے کام کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button