Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پشاور،ٹریفک وارڈن نے سگنل توڑنے والے ایس ایس پی ٹریفک کا 200روپے کا چالان کردیا

پشاور(نامہ نگار) پشاور میں ٹریفک وارڈن نے سگنل توڑنے والے ایس ایس پی ٹریفک کا 200روپے کا چالان کردیا‘ چالان کروانے والے ایس ایس پی نے کہا کہ میں نے ٹریفک وارڈن کی کارکردگی جانچنے کے لئے جان بوجھ کر سگنل توڑا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پشاور میں ٹریفک پولیس کے ایس ایس پی نے سگنل بند ہونے پر قانون کی پابندی کو کسر شان سمجھا اور روایتی انداز اپناتے ہوئے سگنل توڑ کر نکلنے کی کوشش کی تو ایک فرض شناس ٹریفک وارڈن نے قانون کی پابندی نہ کرنے پر اپنے ہی اعلیٰ افسر کو 200 روپے کا چالان تھمادیا۔ ایس ایس پی ٹریفک نے موقف اپنایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر سگنل توڑا تھا تاکہ ٹریفک وارڈن کا رویہ جانچا جاسکے اور دیکھا جاسکے کہ اہلکار اپنے فرائض درست طور پر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن کی طرف سے فرض شناسی کا مظاہرہ خوش آئند ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button