284

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے کام چھوڑہڑتال کردی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے کام چھوڑہڑتال کردی اور وارڈوں سمیت دوسرے مقامات پر ڈیوٹی سرانجام سے انکار کرتے ہوئے ہسپتال کے لان میں جمع ہوگئے جس سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سردار ولی خان اور وقار احمد سمیت دوسرے عہدیداروں نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ انہوں نے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر کی کال پر ہڑتال کررکھی ہے جوکہ سروس اسٹرکچر کو تعلیمی قابلیت اور سینیارٹی کے بنیاد پر ترتیب دینے اور تنخواہوں سے انکم ٹیکس کی کٹوتی کا سلسلہ ختم کرنے سمیت ڈاکٹروں کی طرح رسک الاؤنس کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکس کے ان جائز مطالبات کو صوبائی حکومت نے پس پشت ڈال دی ہے اور ایک ماہ کا ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود بھی وزیر اعلیٰ نے اس پر کوئی سنجیدگی سے توجہ نہیں دی جس سے وہ ہڑتال پر مجبور ہوئے ہیں۔ دریں اثناء ہسپتال میں پیرامیڈیکس کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کی ایک بڑی تعداد پرائیویٹ کلینک اور لیبارٹریوں کی طرف رجوع کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

DSC00016

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں