Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آل پاکستان واپڈا ہائیڈروورکرز یونین (سی بی اے) چترال سب ڈویژن نے مرکزی اور صوبائی قائدین کی کال پر منگل کے روز تالہ بند ہڑتال

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروورکرز یونین (سی بی اے) چترال سب ڈویژن نے مرکزی اور صوبائی قائدین کی کال پر منگل کے روز تالہ بند ہڑتال کردی جس سے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)کے دفاتر بند رہے جہاں کوئی کام نہیں ہوا۔ یونین کے مقامی عہدیداروں جنرل موسیٰ اور دوسروں نے چترال پریس کلب میں مقامی میڈیا کو بتایاکہ پیسکو کے ملازمیں کو اپ گریڈیشن ان کے مطالبات کے مطابق دینے سے گریز کیا جارہا ہے جس سے ملازمیں میں بے چینی اور کھلبلی مچ جانا فطری امر ہے اور ہائیڈرو یونین نے صوبے کی سطح پر کال دی تھی جس پر لبیک کہتے ہوئے انہوں نے ہڑتال کردی ۔انہوں نے کہاکہ پیسکو کے دفاتر بدھ کے روز دوبارہ کھل جائیں گے لیکن مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں وہ دوبارہ ہڑتال سمیت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تاکہ پیسکو کے غریب ملازمین کو ان کاجائز حق اور مقام مل سکے جس سے وہ محروم چلے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کی اپ گریڈیشن پیسکو ملازمین کا ایک دیرینہ مطالبہ اور مسئلہ رہا ہے جس پر توجہ دے کر ان کے اندر پریشانی کو ختم کیا جائے تاکہ چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت پر مامور سینکڑوں ملازمین دلجمعی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button