Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال شہر اور مضافات میں بارش،نیشنل گرڈ کی بجلی 36گھنٹوں سے منقطع،لوکل پاؤر ہاؤس سے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )بدھ کے روز سے چترال شہر اور مضافات میں بارش اور برفباری ہوئی۔ تقریباًپندر دن کے وقفے کے بعد بالائی چترال کے علاقے مستوج ، کھوت ،تریچ،گرم چشمہ اور کالاش ویلز میں چار سے چھ انچ برف پڑی ہے ۔ جبکہ لواری ٹاپ جوپانج دن پہلے کھول دیا گیا تھا ۔برفباری کی وجہ سے پھر بند ہو گیا ہے ۔ لورای ٹنل کے دونوں طرف برف پڑی ہے ۔ اور ٹاپ پرنئی برف پڑنے سے نیشنل گرڈ کی بجلی منقطع ہو گئی ہے ۔ اور چترال شہر اندھیروں میں ڈوب گیا ہے ۔ چترال شہر میں نیشنل گرڈ کی بجلی بدھ کے روز دوپہر ایک بجے سے منقطع ہوگئی جو کہ32گھنٹوں سے بحال نہیں کرائی جاسکی۔ماضی میں نیشنل گرڈ سے بجلی منقطع ہونے کی صورت میں چترال ٹاون کو لوکل پاؤر ہاؤس سے تین تین گھنٹے بجلی مہیا کی جاتی تھی لیکن 34گھنٹوں کے گزرنے کے باوجود ٹاون کو بجلی فراہم نہیں کی گئی .ٹاون کے صارفین بجلی نے ڈی سی چترال سے ماضی کی طرح لوکل بجلی گھر سے چترال ٹاون کو بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button