Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آزاد اپٹا،انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن اور ملگیری استاذان ضلع چترال کا مشترکہ اجلاس۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) مورخہ 9فروری 2016بروز منگل،آزاد اپٹا ضلع چترال، انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع چترال اور ملگیری استاذان ضلع چترال کا مشترکہ اجلاس گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔اجلاس کی صدارت انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن( آئی ٹی اے) کے سابق صدر شاہ فرید الحق نے کی۔اجلاس میں آئی ٹے اے ضلع چترال کے صدر فرید احمد ،ملگیری استاذان کے جنرل سیکرٹری محمد خالد ،سرپرست آل ٹیچر ایسوسی ایشن(آے ٹی اے) مظفرالدین سمیت دیگر اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپر انتخابی امیدواروں کے چناؤ اور دوسرے تنظیموں سے مذاکرات کے لئے ایک بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔جو ان افراد پر مشتمل ہوگا۔ سعید اللہ خان،ضیاء الرحمن،شاہ فرید الحق ،فرید احمد،محمد خالد،محمد جمیل،ہدایت الرحمن،حیدر احمد،قاضی شاہد،خوشید احمد،نور الہیٰ،شجاعت الہیٰ،محمد یونس ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button