Site icon Daily Chitral

چترال کے علاقہ بونی دکاندہ کے رہایشی الطاف حسین نے خودکشی کرلی۔

محکمہ ڈاک کے ناقص کارکردگی کیوجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں/محمد شفیع بونی
بونی(نمائندہ ڈیلی چترال ) گولڈن مہرکہ تنظیم بونی کے صدر محمد شفیع نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ چترال GPOکی گاڑی کئی عرصے سے خراب ہوکر کھڑی ہے اور اسکے مرمت کے لئے بالائی حکام کے اجازت کا انتظار کیا جارہا ہے جبکہ سرکاری گاڑی نہ ہونے کی بنا پر ڈاک والے بونی کے ڈاک اور پارسل پرائیویٹ گاڑی میں بونی بھیج رہے ہیں جسکی وجہ سے عوام کے سامان پارسل وغیرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ان کونقصان پہنچتا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاک کا معاملہ حساس ہے مگر یہاں اسکو غیر ذمہ داری سے انجام دیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے عوام کا اعتماد محکمہ ڈاک سے ختم ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے محکمہ ڈاک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال جی پی او کے خراب گاڑی کے مرمت کا بندوبست کیا جائے تاکہ عوام کے خطوط اور پارسل سرکاری بندوبست میں لوگوں کو مل سکیں۔

تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات؛ موڑکہو میں اہم اجلاس کا انعقاد
موڑکہو( نمائندہ ڈیلی چترال ) صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں تحصیل موڑکہو میں قائم سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس تھانہ موڑکہو میں منعقد ہوا جس میں مختلف ویلج کونسلوں کے ناظمین اور نائب ناظمین نے شرکت کیں۔ اس موقع پر موڑکہو کے ایس ایچ او انسپکٹر عبدالقیوم نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی کے حوالے سے تعلیمی اداروں کے لئے ضابطہ جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق سکولوں کی چاردیواری کم از کم نو فٹ ہونی چاہئے اور اسکے اوپر خاردار تار لگائے جائیں، سکولوں میں واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹکٹر،الارم سسٹم، فلش لائٹ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے علاوہ سنتری پوسٹ اور کم از کم دو مسلح چوکیداروں کا بندوبست کرنا ہوگا۔ ان امور پر عملدرآمد کیلئے ہر حلقے کے ویلج کونسل ناظم و نائب ناظم ، متعلقہ انچارچ ٹیچر اور دو مقامی معتبرات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جوکہ اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرینگے۔
درایں اثنا ء عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ان امور کے حوالے سے کسی قسم کا فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے اور فنڈز کی عدم موجودگی میں ان امور کی انجام دہی ناممکن نظر آتی ہے۔

چترال کے علاقہ بونی دکاندہ کے رہایشی الطاف حسین نے خودکشی کرلی۔
بو نی (نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال کے علاقہ بونی دکاندہ کے رہایشی الطاف حسین نے خودکشی کرلی چترال پولیس کے مطابق فدا حسین نے تھانہ بونی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد مسمی الطاف حسین جو کہ گزشتہ 20 سال سے ذہینی مریض تھا ہفتہ کی رات اپنے کمرہ کے اندر گلے میں پھنداڈالکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ پولیس نے متوفی کو ان کے ورثاء کی طرف سے تحریری بیان حلفی جمع کر نے کے بعد بغیر پوسٹ مارٹم کے دفنا نے کی اجازت دے دی متوفی اس کے پہلے بھی کئی دفعہ خود کشی کی کوشش کر چکا تھا۔

Exit mobile version