Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے مقام ایون میں سولر سسٹم میں خرابی کے باعث علی الصبح آگ بھڑک اُٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے مہمان خانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) چترال کے مقام ایون میں سولر سسٹم میں خرابی کے باعث علی الصبح آگ بھڑک اُٹھی ۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مہمان خانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جس کی وجہ سے چار کمرے جل کر خاکستر ہو گئے ۔تاہم گھر کے اندرونی مکانات کو مقامی لوگوں کی کو ششوں سے بچا لیا گیا ۔ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ واقعہ نماز فجر کے وقت گاؤں تھوڑیاندہ میں نوجوان شاہد ولد شاہین کے گھر میں سولر سسٹم میں خرابی کے باعث پیش آیا ۔لیکن نمازیوں نے بروقت کاروائی کی ۔ جس سے گھر کے اندرونی حصے کو بچا لیا گیا ۔ لیکن مہمان خانے آگ کی زد میں آکر خاکستر ہو گئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آگ سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔ تاہم خوش قسمتی سے انسانی جانیں محفوظ رہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button