Skip to content
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہر علی شاہ نے پیر کے روز چترال ٹاون کے مختلف بازاروں کاتفصیلی معائنہ کیا۔معائنہ کے موقع پر اُنہوں نے دکانداروں کو فٹ پاتھوں پر رکھے ہوئے سامانوں کوہٹانے کی ہدایات کی ۔ غیر معیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں، ناقص صفائی کرنے والے ہوٹلوں،حماموں اور بغیر نرخ نامے اشیاء فروخت والوں کے خلاف ایف آئی ار کیا اور انہیں آئیندہ کے لئے معیاری اشیاء خوردنوش کا فروخت کرنے اور نرخ نامہ رکھنے کی سختی سے ہدایت کی۔ ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں اُنہیں بھاری جرمانہ سمیت سزا بھی دی جائیگی۔اُنہوں نے سبزی فروشوں اور مرغی فروشوں کو نرخ نامے کے مطابق اشیاء کی فروخت کا سختی سے حکم دیا اور ہدایت کی فضلات اور گندگی بازار کے نالوں میں نہ ڈالیں ایک جگہ جمع کریں بعد میں ٹی ایم او اہلکار انہیں ٹھکانے لگائینگے ۔اُنہوں نے مختلف رسٹورنٹوں میں بھی صفائی کا جائزہ لیا۔بازار میں دکانداروں نے اے اے سی سید مظہر علی شاہ سے گندگی کے ڈھیر اور انہیں متعلقہ محکمے کی طرف سے نہ اٹھانے کی شکایت کی جس پر اُنہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم او اہلکاروں کو موقع پر حکم دیا کہ جلد از جلد ان گندگیوں کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کرے۔موقع پر اے اے سی سید مظہر علی شاہ نے صارفین سے کہا کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردنونش کی خریداری کریں اور غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں سمیت ناقص صفائی والے ہوٹولوں کے بارے میں ہمیں آگاہ کرتے رہے تاکہ اُن کے خلاف کاروائی کا عمل جاری رکھا جاسکے۔ بازار چیکینگ کے دوران تحصیلدار گل فراز بھی اُن کے ساتھ موجودتھے۔

اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں