262

خیبرپختونخوا کے بعد نیا کشمیر بنانا مشن ہے:عمران خان

پشاور (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئے خیبرپختونخوا کے بعد نیا کشمیر بنانا مشن ہے،مسلم لیگ (ن) کو دھاندلی سے روکنا چیلنج ہے، جس کی تیاری کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرائیں گے اگر حکومت ملی تو صوبوں کو خود مختاری دیں گے ، آزاد احتساب کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دوں گا۔ وہ بدھ کو کوٹلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ووٹرز کو لانے کی بجائے ن لیگ کی دھاندلی کی فکر ہوتی ہے ،اس کا کپتان اپنے امپائر کھڑے کرلیتا ہے اگر دھاندلی روک لی تو الیکشن میں جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے کرپشن نہیں چھوڑ سکتے چوری کا پیسہ ملک سے باہر یا پھر کرپٹ لوگوں کی جیب میں جارہا ہے عوام کا پیسہ کرپٹ لوگوں کی جیب میں جائے تو کوئی فائدہ نہیں جب تک کرپشن پر قابو نہیں پائیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا آزاد احتساب کے سامنے کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا ہے برطانیہ میں موجود پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں مگر کرپٹ نظام کی وجہ سے واپس نہیں آسکتے۔ مرکز میں حکومت ملی تو صوبوں کو خود مختاری دیں گے انسان جب اپنی زندگی کا خود فیصلہ کرتا ہے تووہ آزاد ہوجاتا ہے اور آزاد کشمیر کے فیصلے پہلے آزاد کشمیر میں اس کے بعد وفاق میں ہونگے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعے حل کرائیں گے۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کو 44 ارب روپے دیے آزاد کشمیر میں بھی بلدیاتی نظام کی اشد ضرورت ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں