Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

خیبر یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدراور کابینہ کے دوسرے اراکین کو پریس کلب کے اراکین کی طرف سے مبارک باد

پشاور (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے ہفتے کے روز پشاور پریس کلب جاکر خیبر یونین آف جرنلسٹس کے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر سیف الاسلام اور کابینہ کے دوسرے اراکین کو اپنے اور چترال پریس کلب کے اراکین کی طرف سے مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر چترالی کمیونٹی کی طرف سے عبدالرزاق نے نومنتخب اراکین کو اہالیاں چترال کی طرف سے چترالی ٹوپیوں کے تحفے پیش کئے۔ نومنتخب صدر سیف الاسلام سیفی نے کہاکہ چترال کی صحافی کمیونٹی انتہائی نامساعد حالات میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض نبھارہے ہیں جس کے لئے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے خیبر یونین آف جرنلٹس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button