Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاکستان میں صحافتی برادری کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی/کمال عبدالجمیل کو پرائیڈ آف نیشن ایوارڈ دیا گیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان میں صحافتی برادری کی سب سے بڑی تقریب گذشتہ روز راولپنڈی میں منعقد ہوئی جسمیں ملک بھر سے 70افراد کو دو مختلف شعبوں میں ایوارڈ دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ’’ جرنلسٹ فاؤنڈیشن آف پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام صحافتی اور غیر صحافتی شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جسمیں ملک بھر سے صحافی، معروف اینکرز، میڈیا ہاؤس اونرز، سول و فوجی افسران سمیت معاشرے کے مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیں۔ برزگ سیاستدان بیگم نسیم ولی خان اس پروقار اور تاریخی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ تقریب کی صدارے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کی۔ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والوں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ چترال سے کمال عبدالجمیل کو’’ کمیونٹی جرنلزم ‘‘کے سلسلے میں عملی اقدامات کرنے اور صحافتی شعبے میں شراکتی رپورٹنگ کی حوصلہ افزائی کرنے اور اسے مضبوط بنانے پر ’’ پرائیڈ آف دی نیشن‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے صدر اور معروف صحافی ذوالفقار ملک نے کہا کہ شراکتی رپورٹنگ کا تصور ایک نیا باب ہے، اب پورٹنگ میں عوامی شمولیت پریس کانفرنس وغیرہ سے بڑھ کر ہونے سے صحافتی میدان میں نئی تیزی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ پہلے پہل کمیونٹی جرنلزم کو اتنی پذیرائی نہیں ملی مگر اب یہ لازمی حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے شراکتی رپورٹنگ کے تصور کو پروان چڑھانے میں کمال عبدالجمیل کے کردار کی زبردست الفاظ میں تعریف کی اور اس شعبے کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کمال عبدالجمیل کو پرائیڈ آف دی نیشن ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر پاکستان گروپ کے مالک سردار خان نیازی اور اسلام آباد کے ڈپٹی مئیر بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
ایوار ڈ کی تقریب میں نامور سفارتکار ایس ایم قریشی، بریگیڈئیر ہاشمی اور کرنل خلیق الزمان کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button