513

گلگت بلتستان کی خواتین کی ترقی ،فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، صوبیہ مقدم

استور ۔ (نامہ نگار) صوبائی وزیر نسواں و ثقافت گلگت بلتستان صوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی خواتین کی ترقی ،فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعمیر و ترقی کے لئے ٹاسک ویمن فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس کے ذریعے خواتین کے حقوق کی فراہمی کے لئے آواز اٹھائیں گے ہر حلقے میں خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بنائے جائیں گے اورخواتین کو جائیداد میں حصہ لینے کے لئے باقاعدہ طور پر بہت جلد قانون سازی کی جائے گی۔یہ باتانہوں نے ضلع ہنزہ کے ایک ویمن وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے جب تک خواتین کی ترقی پر توجہ نہیں دی جائے گی تب تک معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ،خواتین کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تعلیم کا عام کرنا نہایت ضروری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں