Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں بارش کا سلسلہ جاری،نیشنل گرڈ کی بجلی منقطع،مٹی کا تیل نایاب

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں دودونوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،لواری ٹاپ پر برف باری سے چترال پشاور روڈ ہرقسم کی آمد روفت کے لئے بند ہوگئی ہے۔نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی بھی ہفتہ کے روز بارش کی وجہ سے منقطع ہوگئی۔ادھر ملک میں تیل کی ارزانی سے چترال کے لوگ کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکیں۔چترال میں مٹی کا تیل دستیاب نہیں ۔چترال کے پیٹرول پمپوں میں تیل کی نایابی سے لوگوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔چترال کے عوام نے اس سلسلے میں انتظامیہ سے پمپ مالکان کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button