259

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر اپر چترال میں ہفت روزہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا آغاز

اپرچترال/صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر اپر چترال میں ہفت روزہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ جناب شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال میں مختلف درسگاہوں، پبلک مقامات اور مساجد کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے جان لیوا اثرات سے محفوظ رہنے سے متعلق لوگوں میں اگاہی پھیلائی۔اُنہوں

نے کہا کہ یہ مہم کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات پر قابو پانے کے سلسلے میں پورے ملک میں شروع ہوچکا ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام الناس میں ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کو یقینی بنانا ہے۔ اس مہم کے دوران تعلیمی اداروں، مساجد، عوامی اجتماعات، بازاروں، اڈوں، ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں میں لوگوں کو سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور آپس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے سلسلے میں آگاہی دی جائے گی۔ لہذا جملہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ ان حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بناکر ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں