243

یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا

چترال/یونیورسٹی آف چترال کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے20 مارچ 2021 بروز جمعہ کو باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔ آپ اس سے پہلے Dean Faculty of Crop Productionیونیورسٹی آف اگریکلچر پشاور میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ انھوں نے 1984ء میں بطور لیکچرر یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں ترقی پا کر پروفیسر کے عہدے پر فائض رہے۔انھوں نے مٹی کے تحفظ اور فصل کی پیداوار میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کو کئی اہم ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں صدر پاکستان ایوارڈ، بہترین ٹیچر ایوارڈ اورسول سائنس ایورڈشامل ہیں۔آپ۱۵ قومی اور بین الاقوامی ریسرچ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں۔انھوں نے تقریباًایک سو بیس تحقیقی مقالے بھی شائع کیے ہے۔ان کی نگرانی میں 10 پی ایچ ڈی اسکالرز اور 70 ایم فل اسکالرز نے مقالہ لکھ کر ڈگری حاصل کی ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ یونیورسٹی آف چترال ان کی رہنمائی اور قیادت میں ترقی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں