336

صوبائی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات کئے جا رہے ہیں جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے ہی ہے/سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل محمدحسین

چترال(ڈیلی چترال نیوز)سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل گرم چشمہ لٹکوہ  پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنمامحمدحسین  نے برزین کےمقام پر جیب ایبل پُل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر  پختونخوا کی معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نےچترال کی پسماندہ گی کومدنظررکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کاجل بچھانے کی ہرممکن کوشش  کررہے ہیں جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی چترال میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں ایک سیٹ نہ ہونے کے باوجود انہوں نے چترال کی ترقی کے لئے وہ کام کئے ۔ جو دوسری پارٹیوں کے منتخب نمایندے بھی تاحال نہ کرسکے ۔ انہوں  نے کہاکہ برزین گرم چشمہ کے عوام کودرپیش مشکلات حل کرنے کے لئے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ  کی ہدایت پر  ٹی ایم اے لوئرچترال نے 30لاکھ روپے  کی لاگت سے جیب ایبل پل کاباقاعدہ ٹینڈرکیاہے  جومقامی ٹھکہ دارعلی نوازخان نے لیاہے فوری طورپرکام شروع کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات کئے جا رہے ہیں جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے ہی ہے۔  موجودہ حکومت عوام کی مسائل سے با خبر ہے اور عوم کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔محمدحسین نے کہاکہ عنقریب گرم چشمہ میں ڈگری کالج کے ساتھ کئی اورترقیاتی کاموں کاافتتاح کیاجائے گا حکومت اپنی مدت کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے ضرور پورے کرے گی۔اس موقع پرٹی ایم اولوئرچترال مصباح الدین،تحصیل آفیسر(ریگولشن) ٹی ایم اے لوئرچترال رحمت ولی ،انجینئرحضرت غلام نے عوام کویقین دہانی کرتے ہوئے  کہاکہ پل کی تعمیرپرخصوصی توجہ دی جائے گی کام تسلی بخش اورتیزکیاجائے گاتاکہ لوگوں کے مسائل جلدحل ہوسکیں۔ اس موقع پرسابق ممبرتحصیل کونسل گرم چشمہ خوش محمد،پاکستان تحریک انصاف لٹکوہ کے صدراسرارالدین ،سابق نائب ناظم وی سی برزین مجیدخان ،رحمت جلال اوردیگرسیاسی رہنماوں نے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے اور خدمت بلاتفریق جاری وساری رہے گی۔ علاقے کی فلاح وبہبود کے لئے  تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما  ر ایک پیچ پرہوں گے ۔تقریب کے صدرمحفل انچارج تھانہ پرابیک اے ایس آئی جاویداحمد مقامی پولیس کی طر ف سے ہرممکن تعاون کی یقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں