254

بونی مستوج روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے

چترال (رپورٹ: کریم اللہ )بونی مستوج روڈ گزشتہ کئی برسوں سے پراپر مرمت نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے ۔ مرمت کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے جاری تو ہوتے ہیں مگر کسی محکمے کو اس سڑک کی مرمت کی توفیق نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ بونی مستوج روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ۔ پچھلے سال اس سڑک کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے لے کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا تھا ساتھ ہی مرمت اور بحالی کا فنڈ بھی این ایچ اے کو دیا گیا ۔ مگر اس سڑک کی ضروری مرمت کی نوبت ابھی تک نہیں آئی ۔ حالیہ بارشوں کے بعد سڑک پر بننے والی گڑھوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ تالاب بن چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ بونی پل سے تھوڑا آگے ” ایروژن” شدہ جگہے میں مکمل کیچڑ سے لت پت ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بڑی گاڑیاں اکثر کیچڑ میں پھنس جاتے ہیں اس خطرناک کیچڑ میں پھسلن کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔ اس سارے تناظر میں جہاں این ایچ اے خاموشی سے مرمت و بحالی کے فنڈ کو استعمال کرنے سے گریزان ہے وہیں اپر چترال انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں