Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کل مورخہ 21.03.2016کا پرچہ معمول کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول سوسوم میں لیا جائے گا۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)سیکنڈری بورڈ پشاور کے پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آپر چترال / کیمپ انچارج پشاور بورڈ، چترال کے مطلع کرنے پر یہ فیصلہ کیا گیاہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2016کل مورخہ 21.03.2016کا پرچہ معمول کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول سوسوم میں لیا جائے گا۔مندرجہ ذیل تین سکولوں کے طلباء کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے امتحانی سنٹرکے ساتھ ان کے لئے رہائش کا انتظام سوسوم گاؤں میں ہی کیاگیا ہے۔ تاکہ طلباء کے قیمتی وقت اور امتحان پر منفی اثر نہ پڑے۔

1 . CBHS Paran (کمیونٹی بیسڈ ہائی سکول پاران)
2 . Lee Rozi CBHS Shah Herth ( لی روزی کمیونٹی بیسڈ ہائی سکول شاہ ہرت)
3 . CBHS Shah Karim Abad (کمیونٹی بیسڈ ہائی سکول شا ہ کریم آباد)

پبلک ریلیشن آفیسر
مورخہ:20.03.2016

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button