Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیر خزانہ نے محکمہ اطلاعات کے چار درجاتی فارمولے کی سمری پر دستخط کردئیے

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کیلئے چار درجاتی فارمولے سے اتفاق کرتے ہوئے اس ضمن میں جمع کردہ سمری پر دستخط کرکے اسے حتمی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے اسکی رو سے محکمہ اطلاعات کو گریڈ بیس میں ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ گریڈ انیس کی دو اور گریڈ اٹھارہ کی سترہ نئی اسامیاں مل جائیں گی اسی طرح محکمے کے دو سینئر فوٹوگرافر اور کیمرہ مین بھی گریڈ سولہ سے سترہ میں ترقی پانے کے علاوہ گریڈ سولہ کی پانچ اور گریڈ بارہ کی بائیس نئی اسامیاں بھی پیدا ہو جائیں گی اور انفارمیشن افسران کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس ضمن میں ایک اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے افسران کے خراب حالات کار اور پچیس تیس سالوں سے ایک ہی گریڈ میں ریٹائر ہونے کے سبب ان میں کاکردگی کے فقدان کا نوٹس لیتے ہوئے محکمے کیلئے چار درجاتی فارمولے سے اصولی اتفاق کیا تھا اور محکمہ خزانہ اور اطلاعات کے سیکرٹریوں کی دو رکنی کمیٹی بنا کر دو مہینوں میں سمری بنانے کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button